اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان کا مظلوم فلسطینیوں کو طبی امداد بھیجنے کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مظلوم فلسطینیوں کو طبی امداد بھیجنے کی منظوری، امدادی سامان جلد روانہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مظلوم فلسطینیوں کو طبی امداد سمیت کووڈ 19 کیلیئے امداد بھیجنے کی منظوری دے دی گئی۔ امدادی سامان جلد روانہ کیا جائے گا۔

اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں کلینک اور ہسپتالوں کو کام کرنے سے روجا جارہا ہے جبکہ گزشتہ روز اسرائیل نے فلسطین میں کورونا ٹیسٹ کرنے والی واحد لیبارٹری پر حملہ کر کے اسے تباہ کردیا تھا ۔

یہ خبر بھی پڑھیں ایدھی فاؤنڈیشن کا مظلوم فلسطینی عوام کے لیے بڑا اعلان

اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے اب تک 222 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی قوم کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے مستقل مطالبہ کیا جارہاتھا کہ اگر پاکستان فلسطینی مسلمانوں کی فوجی امداد نہیں کرسکتا تو کم از کم انہیں طبی امداد بھیجی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button