
پاکستانی عوام اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی کوششوں کا منہ توڑ جواب دے گی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملتان میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو استوار کرنا آئین پاکستان کے ساتھ غداری ہے۔
علامہ راجہ انصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم اس ملک میں کمزور اور مستضعفین کی آواز بنیں گے۔ ہم اس ملک کو امریکی کالونی نہیں بننے دیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کیلئے ریاستی وفد کی قیادت مفتی تقی عثمانی کریں گے
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو استوار کرنا آئین پاکستان کے ساتھ غداری ہے، جو لوگ اسرائیل کے ساتھ پینگیں بڑھانے کے لیے بے تاب ہیں، وہ پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کبھی بھی کشمیری اور فلسطینی مظلوموں کو تنہانہیں چھوڑے گی۔ اس ملک میں قائد اعظم ؒکے بیٹے موجود ہیں، جو صیہونی لابی کو منہ توڑ جواب دیں گے۔