پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد کی اسرائیل کے خٖفیہ دورے کی خبر کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل

اسرائیل_کون_غدارگیاتھا۔۔۔ پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ اسرائیل کے یاروں کے خلاف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا اظہار نفرت۔ غیورپاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر پر سوالات اٹھادیئے۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد کی غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خفیہ دورے کی خبروں کے زیر گردش آتے ہی پاکستان کے غیورپاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا شدید درعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی حکومتی وفد کے حالیہ خفیہ دورہ اسرائیل کی خبروں کے منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان کے غیور سوشل میڈیا صارفین میں شدید اشتعال پایا جاتاہے ۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے مظلوم فلسطینیوں کے پاکیزہ خون سے وفا اور قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے نظریے کی پاسداری کرتے ہوئے ان خبروں پراپنے شدید درعمل کا اظہار کیا اور #اسرائیل_کون_غدار_گیا_تھا کے عنوان سے ہیش ٹیگ سیٹ کرکے اپنے بھرپورتحفظات اور نفرت کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹس اور ری ٹوئٹس کیں اور اس ٹرینڈ کو پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بنادیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نواز پاکستانی نژاد برطانوی شہری نورڈہری نے ٹوئٹر پر انکشاف کیا تھاکہ نومبر 2020 کے آخری ہفتے کی صبح 8بجے برٹش ایئرویز کی پرواز 0165نے لندن کے ہیتھروہوائی اڈے سے تل ابیب کیلئے اڑان بھری تھی جس کی بزنس کلاس میں سفر کرنے والا شخص پاکستان لندن پہنچا تھا۔

نورڈہری نے مزید کہاکہ میرے اسرائیل ذرائع کے مطابق نومبر 2020میں پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اور وزیر اعظم عمران خان نے اسرائیل کے ساتھ سیاسی اور سفارتی مذاکرات شروع کرنے کے لئے اسرائیل کو باضابطہ پیغام بھیجنے کا فیصلہ کیاتھا۔

نور ڈہری کے بقول عمران خان نے بالآخر اپنے قریبی ساتھی کا انتخاب کیا اور انہیں اسرائیل تک پاکستان کا حساس پیغام پہنچانے کے لئے سمندر پار سے طلب کرلیا۔

وزیر اعظم کے مشیر جو برطانیہ میں رہتے ہیں اور مشرق وسطی کے لئے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعلقات بھی رکھتے ہیں اسلام آباد سے لندن کے لئے پرواز لی اوروہاںسے انہوں نے اپنے غیر ملکی پاسپورٹ پر براہ راست تل ابیب کا سفر کیا۔

جہاں انہوں نے متعدد سیاسی عہدیداروں اور سفارتکاروں سے ملاقات کی اور پاکستانی وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا۔انہوں نے کچھ دن اسرائیل میں قیام کیا جہاں انہوں نے اسرائیلی انٹلیجنس کے ڈائریکٹر موساد مسٹر یوسی کوہن سے ملاقات کی اور پاک فوج کے سربراہ کا ایک خفیہ پیغام پہنچایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close