اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستانی وفد کا مظلوم فلسطینیوں کی قاتل ناجائز ریاست اسرائیل کا خفیہ دورہ

ماضی میں جس پاکستانی وفد نے میں اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا تھا اس میں بھی چند جرنلسٹ اور دنشور شامل تھے جس میں سے کچھ افراد نے امریکہ جبکہ دیگر افراد نے متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ پر اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا تھا، جبکہ اس وقت اس خبر کے باہر آ جانے کے بعد پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک اینکر پرسن کو اسرائیل کا خفیہ دورہ کرنے کے الزام میں ادارے سے برخواست بھی کر دیا گیا تھا

شیعہ نیوز: اسرائیلی اخبارہیوم نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی وفد نے ایک بار پھر لاکھوں فلسطینیوں کی قاتل ناجائز ریاست اسرائیل کا دورہ کیا ہے، اسرائیلی اخبار کے مطابق گزشتہ ہفتے پیر کے روز پاکستانی وفد تل ابیب پہنچا، یہ وفد 10 افراد پر مشتمل تھا جس میں 8 مرد اور 2 خواتین ارکان شامل تھے۔

اسرائیلی اخبار ہیوم کا دعویٰ ہے کہ جس پاکستانی وفد نے حالیہ اسرائیل کا خفیہ درہ کیا اس میں جرنلسٹ، دونشور اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز شامل تھے۔ مزکورہ اسرائیلی اخبار نے قیصر عباس نامی پاکستانی جرنلسٹ  جس کا انٹرویو بھی شائع کیا ہے جبکہ اس جرنلسٹ کی ایک تصویر بھی پبلش کی گئی ہے جس میں یہ جرنلسٹ تل ابیب کے ایک اسکوائر پر کھڑا دکھایا گیا ہے۔

اسرائیلی اخبار ہیوم نے اپنی اس خبر میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ یہ کوئی پہلا پاکستانی وفد نہیں ہے جس نے اسرائیل کو خفیہ دورہ کیا ہو بلکہ اس سے قبل سنہ 2021 میں بھی ایک پاکستانی وفد اسرائیل کا خفیہ دورہ کر چکا ہے جس میں اس وقت کے وزیر اعظم کے مشیر بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو جھوٹ بول رہا ہے, اس نےحماس کے ساتھ جنگ ​​بندی معاہدے پر عمل نہیں کیا، ہارٹز

ماضی میں جس پاکستانی وفد نے میں اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا تھا اس میں بھی چند جرنلسٹ اور دنشور شامل تھے جس میں سے کچھ افراد نے امریکہ جبکہ دیگر افراد نے متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ پر اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا تھا، جبکہ اس وقت اس خبر کے باہر آ جانے کے بعد پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک اینکر پرسن کو اسرائیل کا خفیہ دورہ کرنے کے الزام میں ادارے سے برخواست بھی کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کے زریعے اسرائیل کا براہ راست سفر ممکن نہیں، کیونکہ پاکستان سرکاری سطح پر اسرائیل کی ناجائز ریاست کے وجود کو تسلیم ہی نہیں کرتا اور اسی لیے پاکستانی پاسپورٹ پر یہ تحریر بھی لکھی ہوئی جاتی ہے کہ "یہ پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے”۔

پاکستانیوں کے یہ وفود مختلف این جی اوز کے زریعے اسرائیل کا خفیہ دورہ کرتے ہیں تاکہ پاکستان اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو نارملائز کرنے کی فضا قائم کی جاسکے، اس مقصد کے لیے "شراکہ” نامی این جی او کا نام سرفہرست ہے جو اسرائیلی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے پاکستان میں سرگرم عمل ہے۔ لہذا حکومت کو چاہیے کہ "شراکہ” نامی اس این جی او سمیت دیگر ایسی تمام این جی اوز پر فی الفور پابندی لگائے تاکہ پاکستان میں اسرائیلی ایجنڈے کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹ پیدا کی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button