اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستانی محکمہ خارجہ کی شہید محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت

شیعہ نیوز: پاکستانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اعلی ایرانی سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کی۔

ان خیالات کا اظہار زاہد حفیظ چودھری نے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران، فخری زاہ کے قتل کے حوالے سے پاکستان کے موقف سے متعلق سوال کے جواب میں کیا۔

انہوں نے ایرانی حکومت اور عوام بالخصوص فخری زادہ کے اہل خانوں سے ان کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرلیا۔

چودھری نے کہا کہ پاکستان، علاقے کی کشیدگی میں کمی کے حوالے سے تمام فریقین کو صبر و مزاحمت کی دعوت دیتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی پاکستانی کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے شہید فخری زادہ کے قتل کی مذمت کی تھی۔

خیال رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو 27 نومبر میں تہران میں ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید کر دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ محسن فخری زادہ ایران کی وزارت دفاع کی ریسرچ اورانوویشن تنظیم کے سربراہ تھے اور وہ ایران کے سینیئر ترین ایٹمی سائنسدان تھے؛ محسن فخری زادہ کا شمار ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانیوں میں ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button