اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستانی ذرائع ابلاغ میں شہید محسن فخری زادہ کے قتل کی عکاسی

شیعہ نیوز: پاکستانی ذرائع ابلاغ، اخباروں اور نیوز چینلوں میں اعلی ایرانی سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کے قتل کی بڑے پیمانے پر عکاسی کی گئی اور اس میں ناجائز صیہونی ریاست کو اس قتل کا ذمہ دار ٹہرایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کی اکثر نیوز چینلوں نے دفاعی اور جوہری شعبے میں اعلی ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کی خبروی کی کوریج کی۔

جیو نیوز نے کہا ہے کہ ایک ایرانی سائنسدان کا قتل اس کے بعد کیا گیا جب اسرائیلی وزیر اعظم نے دو سال قبل ایک پروگرام میں اس سائنسدان کا ذکر کیا تھا اور ایران پر جوہری فوجی پروگرام کی توسہ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

جیو نیوز کی ویب سائٹ پر بھی لکھا گیا ہے کہ فخری زادہ دفاعی ایجادت کے شعبے میں ایران کے ممتاز شخصیات میں سے ایک تھے جو 2010 سے 2012 تک 4 ایرانی سائنسدان کے قتل کے بعد ان کا بھی قتل کیا گیا۔

اس کے علاوہ آی آر وائی نیوز چینل نے بھی ناجائز اسرائیل کو اس حملے کا اصل ذمہ دار قرار دے دیا ۔

پاکستانی اخبار ایکسپریس نے بھی کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کے دشمن عناصر بشمول ناجائز صیہونی ریاست نے بدستور ایرانی سائنسدانوں کے خلاف مؤقف اپنایا ہے۔

اس پاکستانی اخبار نے ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک ’’امیر حاتمی‘‘ کے ٹوئٹر پیغام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فخری زادہ کا قتل ایرانی قوم کے خلاف دشمنوں کی نفرت کی گہرائی ہے۔

ڈاؤن نیوز نے بھی فخزی زادہ کے قتل کی مذمت سے متعلق ایرانی حکام کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایرانی حکام نے اس قتل میں ناجائز صیہونی ریاست کے کردار پر زور دیا ہے۔

دنیا نیوز چینل، نیشن اخبار نے شہید فخزی زادہ کے قتل کی خبروں کی کوریج کرتے ہوئے اس واقعے کے پیچھے ناجائز صیہونی ریاست کے کردار پر زور دیا۔

جی ٹی وی کی ویب سائٹ پر بھی لکھا گیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے بھی ایٹمی اور دفاعی شعبے میں اعلی ایرانی سائنسدان شہید فخزی زادہ کی شہادت میں ملوث افراد کی شناخت اور سزا دینے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو 27 نومبر میں تہران میں ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button