اسرائیل کے خلاف پاکستانی پائلٹ کا تاریخی کارنامہ، شام نے دیا تمغۂ شجاعت
پاکستانی فضائیہ کے پائلٹ ستارعلوی کو اسلام آباد میں شام کے سفارت خانے کے ذریعے منعقدہ تقریب میں تمغۂ شجاعت سے نوازا گیا۔
پاکستانی فضائیہ کے پائلٹ ستارعلوی نے 26 اپریل 1967 کو غاصب صیہونی ٹولے اور عرب ممالک کی جنگ کے دوران شامی فوج کی حمایت میں اڑان بھری اور اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونی ٹولے کے ایک جنگی طیارے میراج کو مار گرایا تھا۔
اس خصوصی تقریب میں شام کے سفیر نے اپنے ملک کے صدر بشار اسد کی نمائندگی میں شام کا سب سے بڑا اعزازی ایوارڈ ستارعلوی کو عطا کیا۔
اس جنگ میں پاکستان نے غاصب صیہونی ٹولے اسرائیل اورعرب ممالک کے مابین ہونے والی جنگ میں اسلامی ممالک کا ساتھ دیا اور ان کی مدد کے لئے اس نے اپنی فضائیہ کے جنگی طیاروں اور فوجی اہلکاروں کو شام بھیجا تھا۔ اس جنگ میں ایک اور پاکستانی پائلٹ سیف الاعظم نے بھی بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے صیہونی ٹولے کے 4 طیاروں کو مار گرایا تھا۔
تین سال قبل سیف الاعظم کا اناسی برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔