پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عراق میں موجود 100 زائرین کا ویزہ ختم، حکومتی توجہ کے منتظر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق میںموجود 100پاکستانی زائرین حکومتی توجہ کےمنتظر،ویزے کی معیادختم ہونے کے قریب۔ بھارت سمیت دیگر ممالک کے زائرین ایئر لفٹ کرلیئے گئے جبکہ پاکستانی حکام کی غیر سنجیدگی کے باعث زائرین اضطراب کا شکار۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وباکے پھیلاؤکے باعث دنیا بھرمیں زمینی اورفضائی رابطے منقطع ہوجانے کے باعث پاکستان سے زیارات مقامات مقدسہ کیلئے عراق جانے والے 100زائرین اس وقت نجف اور کربلا میں شدید مشکلات کا شکارہیں۔

عراق میں بھارت سمیت دیگر ممالک کے پھنسے ہوئے زائرین کو ان کی حکومتوں کی جانب سے ایئرلفٹ کرلیا گیا ہےجبکہ عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین تاحال حکومتی توجہ اور سنجیدہ روئیےکے منتظر ہیں ۔ تشویش ناک امر یہ ہے کہ ان تمام زائرین کے ویزے کی معیاد بھی ختم ہونے کو ہے ۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ان زائرین کو ایئرلفٹ کرنے کیلئےسنجیدگی نہیں دیکھائی جارہی ہے ، یہ زائرین دیار غیر میں پریشان ہیں جبکہ انکا ویزہ بھی ختم ہونے والا ہے۔ زائرین کا مطالبہ ہے کہ جس طرح عمراہ زائرین کے لئے خصوصی فلائٹس چلائی گئی تھیں ان کے لئے بھی فوری اہتمام کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button