اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

محمد اسحاق ڈار  نے کہا کہ حق خودارادیت کے اصول کا احترام فلسطین اور جموں و کشمیر کے تنازعات کے منصفانہ حل کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال انتہائی سنگین ہے

شیعہ نیوز: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے مظلوم کشمیری عوام کی جائز جدوجہد آزادی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق اسحاق ڈار نے نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مستقل نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے فوری حل پر زور دیا۔

محمد اسحاق ڈار  نے کہا کہ حق خودارادیت کے اصول کا احترام فلسطین اور جموں و کشمیر کے تنازعات کے منصفانہ حل کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال انتہائی سنگین ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات 9لاکھ سے زائد بھارتی قابض افواج کشمیری عوام پر مسلسل ظلم ڈھا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انجینئر حمید حسین کا قومی اسمبلی میں پاراچنار میں جاری بدامنی کے خلاف مسلسل احتجاج جاری

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں مکمل بلیک آئوٹ اور میڈیا پر قدغن کشمیریوں کو درپیش مصائب کو عالمی برادری کی نظروں سے اوجھل رکھنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرح، بھارت بھی کشمیریوں پر ظلم بربریت جاری رکھے ہوئے ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت غیر کشمیری ہندوئوں کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کر جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف جارحانہ بیانات، بشمول ایل او سی عبور کرنے اور آزاد کشمیر پر قبضہ کی دھمکیوں کے تناظر میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اس طرح کے اشتعال انگیز بیانات سے ایک اور بھارت پاکستان تنازعہ کے خطرے کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اقدامات کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button