اہم پاکستانی خبریں

پاکستان کا ایران اسرائیل کشیدگی پر ردعمل

شیعہ نیوز: پاکستان نے ایران اسرائیل کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال پر گہری تشویش ہے۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان صورتِ حال کا تشویش کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے، پاکستان نے کئی مہینوں سے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کہا تھا خطے میں دشمنی کو روکا اور غزہ میں سیز فائر کیا جائے، تازہ واقعات سفارت کاری کی ناکامی کا اظہار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعات سنگین اثرات رکھتے ہیں، یہاں بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی قائم رکھنے میں ناکام ہوئی۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب صورتِ حال مستحکم کرنے اور امن کی بحالی کی اشد ضرورت ہے، تمام فریقین تحمل سے کام لیں اور کشیدگی کم کرنے کی طرف بڑھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button