مشرق وسطی

فلسطینی اتھارٹی کا امارات اور بحرین میں سفیر واپس بھیجنے کا فیصلہ

شیعہ نیوز : فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ روابط کی بحالی کے اعلان کے بعد ایک فلسطینی ذمے دار نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلم کرنے اور تل ابیب کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے کے خلاف بہ طور احتجاج واپس بلائے گئے سفیر متحدہ عرب امارات اور بحرین میں دوبارہ تعینات کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع نے خبر رساں ادارے ’’رائیٹرز‘‘ کو بتایا کہ بحرین اور امارات سے مشاورت کے لیے بلائے گئے فلسطینی سفیروں کو دوبارہ ان ملکوں میں بھیجا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ چھ ماہ کے تعطل کے بعد اس نے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی اور سول شعبوں میں روابط بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن  اورشہری امور کے وزیر حسین الشیخ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’’صدر محمود عباس کے عالمی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والے رابطوں میں اسرائیل  کے ساتھ طے پائے معاہدوں کی تل ابیب کی جانب سے پاسداری کویقینی بنانے کے زبانی اور تحریری پیغامات کے بعد صیہونی ریاست کے ساتھ 19 مئی 2020ء سے پہلے والی پوزیشن بحال کی جائے گی۔ سول اور سکیورٹی کوآرڈینیشن کی واپسی کا مطلب اسرائیل کے ذریعہ واجب الادا ٹیکس محصولات کی پریشانی کو حل کرنا اور انہیں اتھارٹی کے خزانے میں واپس کرنا ہے  تاکہ ملازمین کی تنخواہوں کے مسئلے کا حل نکالا جاسکے‘‘۔

حسین الشیخ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون بڑھانے سے صحت کے شعبے میں اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے مابین تعاون کو فروغ ملے گا اور دونوں فریق ’’کوڈ 19‘‘کی وبا کو قابو کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close