فلسطین: غزہ سے اسرائیل پر میزائل حملوں میں 13 صیہونی زخمی
شیعہ نیوز : وائٹ ہاؤس میں سازشی معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بستیوں میں ہونے والے راکٹ حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے منگل کی شام اسرائیل پر متعدد میزائل داغے جس کے نتیجے میں 13 صیہونیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ یہ میزائل ایک ایسے وقت میں داغے گئے جب متحدہ عرب امارات اور بحرین امریکہ میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کر رہے تھے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے زیر انتظام محاصرہ زدہ غزہ سے اسرائیل پر دو راکٹ داغے گئے۔ ایک کو فضا ہی میں تباہ کردیا گیا جب کہ دوسرا میزائل آبادی میں گرا جس کے نتیجے میں دو یہودی آباد کار زخمی ہوگئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک راکٹ غزہ اور تل ابیب کے درمیان واقع اشدود ہر میں گرا۔ اس حملے میں کم سے کم13 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ غزہ سے داغا ایک راکٹ اشدود کے شمالی حصے میں گرا۔ تا حال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
خیال رہے کہ چند ہفتے تک اسرائیل اور غزہ میں فلسطینیوں کے درمیان جاری رہنے والی کشیدگی کے دوران غزہ سے اسرائیلی علاقوں پر گیسی آتش گیر غبارے چھوڑے جاتے رہے جس کے نتیجے میں سرحد پر سخت کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔
تاہم ستمبر کے وسط میں قطر کی کوششوں سے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کےدرمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔