مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطین صہیونیوں کا نہیں بلکہ فلسطینی عوام کی سرزمین ہے، مقتدی صدر

شیعہ نیوز: عراقی رہنما مقتدی صدر نے مغربی ممالک کی جانب سے فلسطین کے دو ٹکڑے کرنے کی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین صہیونیوں کا نہیں بلکہ فلسطینی عوام کا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی سیاسی دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر نے مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی مسئلے کے حل کے لئے دو ریاستی فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ مغرب نے ہماری ذلت و خواری کی سازش کی ہے۔ ہم عراقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس میں مداخلت کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حضرت محمد ص اور حضرت علیؑ کے پیروکار ہیں اور ہمارا موقف سب کے سامنے روشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی شپنگ کمپنیاں چالاکی سے دھوکہ دینےکی کوشش کررہی ہیں، یمن

انہوں نے کہا کہ فلسطین ایک ہی ملک ہے جس کا دارالخلافہ بیت المقدس ہے۔ اس میں دوسری حکومت کا کوئی وجود نہیں ہے۔

مقتدی صدر نے مزید کہا کہ نہر سے بحر تک فلسطین ہے۔ صہیونی دہشت گرد اور غاصب ہیں۔ مغربی ممالک کے کسی معاہدے کو ہم تسلیم نہیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر عراقی حکومت اس حوالے سے مداخلت نہ کرے تو مجرم ہوگی چنانچہ ہم نے سعودی عرب سے بھی اس مسئلے پر سنجیدہ اقدمات کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button