مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم میں امریکا برابر مجرم ہے: حماس

شیعہ نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے امریکی وزیرخارجہ انٹنی بلنکن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم میں امریکا برابر کا مجرم ہے۔

نیوز رپورٹ کے مطابق حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے یہ کہنا کہ ’اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے‘ یہ قابض صہیونی ریاست کو فلسطینیوں کے قتل عام، جارحیت اور مظالم جاری رکھنے کی حمایت کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن کھلم کھلا اندھے تعصب کا شکار ہے جو فلسطینیوں کے بجائے اسرائیل کے دفاع کےحق کی حمایت کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی مجرم بم گرا کر فلسطینیوں کو ان کے گھروں کےاندر دفن کررہے ہیں۔ طاقت کا استعمال کرکے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے محروم کیا جا رہا ہے۔ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے حملے جاری ہیں۔ فلسطین میں صحافیوں کے ہاتھ اور پائوں توڑے جا رہے ہیں اور اس کے باوجود امریکا آنکھوں پر پٹی باندھ کر صرف قابض اور ظالم ریاست کو دفاع کا حق دے رہا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ قابض دشمن کو نہیں بلکہ دفاع کا حق فلسطینیوں کو حاصل ہے جنہیں دنیا کے جدید ترین اور انتہائی مہلک ہتھیاروں سے حملوں کا سامنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close