مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطین کے مزاحمتی محاذ کا اسرائیل کو سخت انتباہ

شیعہ نیوز: فلسطینی قوم غاصب صیہونی حکومت کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کی پوری توانائی رکھتی ہے۔

فلسطین کے مزاحتمی گروہوں کے مشترکہ آپریشن روم کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مزاحتمی محاذ، صیہونی دشمن کی حرکات و سکنات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کی ہر حماقت کا جواب دے گا۔

بیان میں خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگرصیہونی دشمن نے خطے میں کشیدگی دوبارہ لوٹانے کی کوشش کی تو مزاحمتی محاذ جوابی اقدامات سے ایک آن بھی گریز نہیں کرے گا۔

بیان کے مطابق مزاحمتی محاذ صیہونی دشمن کو اپنا اندرونی بحران فلسطینیوں کی جانب دھکیلنے کی بھی ہرگز اجازت نہیں دےگا۔

مزاحمتی گروہوں کے مشترکہ آپریشن روم نے فلسطین کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صیہونی دشمن کو بیت المقدس کو یہودی بنانے اور نئی تعمیرات کی اجازت نہ دیں۔

بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ مزاحمتی محاذ فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر لحمہ ان کی مدد کے لیے آمادہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close