مشرق وسطی

فلسطین میں صیہونی آباد کاری سے متعلق جامعہ الازھر کا موقف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مصر کی سب سے بڑی دینی اور علمی درس گاہ جامعہ الازھر نے فلسطین میں صیہونی بستیوں کی تعمیر سے متعلق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔

جامعہ الازھر کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ کے بیان نے عرب اقوام کو سخت غم غصے سے دوچار کیا ہے اوران کے بیان سے فلسطینیوں اور عربوں کے ساتھ شدید نفرت ظاہرہوتی ہے۔

منگل کو ایک بیان میں جامعہ الازھر نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر آزاد فلسطینی ریاست کےقیام کی مساعی کو تباہ کرنے اور مظلوم فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق دبانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ سوموار کے روزامریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نےایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ان کا ملک فلسطین میں صیہونی آباد کاری کو غیرقانونی نہیں سمجھتا اور یہ کہ سابق صدر باراک اوباما کا فلسطین میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کی مخالفت پرمبنی موقف غلط اور افسوسناک تھا۔

جامعہ الازھر کی طرف سے جاری بیان میں خبرادر کیا گیا ہے کہ القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے بعد مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیرو توسیع کی اجازت دینا انتہائی خطرناک اور شرمناک اقدام ہے۔

جامعہ الازھر کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ کا بیان فلسطین پر اسرائیلی ریاست کے ناجائز تسلط اور قبضے کو وسعت دینا اور صیہونی ریاست کے جرائم میں اس کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کا فلسطین میں صیہونی بستیوں کیی تعمیرو توسیع سے متعلق موقف بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button