مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی ڈرون طیارہ کو تباہ کر دیا

شیعہ نیوز: فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے شمال میں غاصب صیہونی حکومت کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا گیا ہے

فلسطین الیوم کے مطابق فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت نے بدھ کی رات غزہ کے فضائی حدود میں داخل ہونے پر غاصب صیہونی حکومت کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔

اسرائیل، اس قسم کے ڈرون طیاروں کو تحریک مزاحمت کے بارے میں اطلاعات جمع کرنے اور اس کی نقل و حرکت کا پتہ لگانے کے لئے استعمال کرتا ہے۔

فروری کے مہینے میں بھی فلسطین کی تحریک مزاحمت نے غزہ میں پندرہ روز کے دوران صیہونی حکومت کے چار ڈرون طیارے مار گرائے تھے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت اپنے توپ خانے، جنگی ہیلی کاپٹروں اور طیاروں نیز ڈرون طیاروں سے غزہ کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتی رہتی ہے اور اس نے دسمبر دو ہزار سترہ غزہ کے خلاف نئی جارحانہ کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں جن میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button