اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت اسرائیل پر دباؤ کا باعث ہے، روس
شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نبنزیا نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی، ایک آزاد ملک کی حیثیت سے مستقل رکنیت، غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ جاری مذاکرات میں فلسطین کی پوزیشن کو مضبوط بنائے گی۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فلسطینی تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں، آج صبح اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ساتھ خطاب میں واسیلی نیبنزیا نے تاکید کی کہ تشدد سے تشدد ہی جنم لے گا!! روسی خبر رساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق اعلی روسی سفارتکار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تنازعِ فلسطین کے حل کے لئے لڑائی کو روکنا اور خصوصی ماحول فراہم کرنا ہو گا۔ اپنے خطاب کے آخر میں انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت، ہمارے گہرے اعتقادات میں سے ایک ہے کہ جو فریقین، کہ جن میں سے ایک کو سال 1949ء میں اسی طرح کی رکنیت مل چکی ہے، کے ابتدائی مذاکرات کی پوزیشن کو یکساں کر دے گا۔