مشرق وسطی

فلسطینی اتھارٹی کے حکام کی اسرائیل کے ساتھ ملاقاتیں دوبارہ شروع

شیعہ نیوز : فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون اور تمام روابط بحال کرنے کے اعلان کے بعد فریقین کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے رام اللہ میں اسرائیلی حکام کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں سول اور سیکیورٹی امور سے متعلق باہمی تعاون بحال کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عبرانی ریڈیو کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے وزیر برائے مذہبی امورحسین الشیخ نے فلسطینی وفد کی قیادت کی جب کہ ملاقات کرنے والے اسرائیلی وفد کی قیادت فلسطینی اراضی میں حکومت کے رابطہ افسر کمیل ابو رکن نے کی۔تاہم فلسطینی اتھارٹی یا اسرائیلی حکومت کی طرف سے اس ملاقات کی تصدیق یا تردید نہیں‌ کی گئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔ فلسطینی اتھارٹی نے چھ ماہ قبل صیہونی ریاست کے ساتھ سیکیورٹی کوآرڈینیشن سمیت دیگر تمام نوعیت کے تعلقات عارضی طورپر توڑ دیے تھے۔

اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون اور روابط کی بحال پر فلسطینی قوتوں کی طرف سے رام اللہ اتھارٹی کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اس اقدام کو فلسطینی قوم کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close