مشرق وسطی

فلسطینی مزاحمت کاروں کے غزہ سےاسرائیلی علاقوں پر راکٹ حملے

شیعہ نیوز : اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کے روز علی الصباح غزہ سے ایک راکٹ داغا گیا جو 27 کلو میٹر دور اسدود شہر میں جا گرا تاہم اس حملے میں‌کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ سے اسدود شہر پرراکٹ حملہ کیا۔ یہ راکٹ ساحلی علاقے میں ایک ویران علاقے میں گرا۔

عبرانی اخبار’’یدیعوت احرونوت‘‘ راکٹ کے کچھ اجزا جنوبی تل ابیب میں بات یام کےمقام پر گرے۔

عبرانی اخبار کے مطابق غزہ سے داغے گئے راکٹ کھلے علاقے میں گرے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں‌ ہوا۔

ادھر راکٹ حملے کے بعد اسرائیلی فوج بے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری اور تین مقامات پر فضائی حملے کیے تاہم ان کےنتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں‌ہوا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close