
مشرق وسطی
فلسطینی مندوب بچوں کی شہادت کا حال بتاتے ہوئے رو دیے
شیعہ نیوز:اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس میں فلسطینی مندوب اسرائیل کے وحشیانہ حملوں اور امداد کی بندش سے غزہ کے ہزاروں بچوں کی شہادت اور ان کی ماؤں کی گری و زاری کا حال بتاتے ہوئے شدت غم سے رو پڑے۔
فلسطینی مندوب نے روتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل برداشت ہے کوئی کیسے یہ برداشت کر سکتا ہے؟
واضح رہے کہ کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئےکہا ہےکہ غزہ کے والدین کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔
سینٹ پیٹرز اسکوائر پر اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے والدین اپنے معصوم بچوں کی لاشیں سینے سے لگائے بیٹھے ہیں، ان کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔
پوپ لیو کا کہنا تھا کہ غزہ میں لڑائی فوری بند کی جائے، انسانی قوانین کا احترام کیا جائے۔