مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوج کی فائرنگ، 82 زخمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نابلس میں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے 82 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگرد فوجیوں کی نابلس میں ہونے والے پرامن مظاہرے پر فائرنگ سے 82 فلسطینی زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں 70 افراد آنسوگیس کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے اور انہیں اسپتال میں داخل کرانا پڑا جبکہ 12 فلسطینی گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہوئے۔

فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف غزہ اور مقبوضہ فلسطین سے ملنے والی سرحدوں پر مظاہروں کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی صیہونی فوجیوں نے نابلس کے علاقے بیتا میں فلسطینی مظاہرین کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button