مشرق وسطی

فلسطینی مزاحمت کا قابض فوج پر میزائل حملہ، اسرائیلی ڈرون مار گرایا

شیعہ نیوز:فلسطینی مزاحمت کی مصطفیٰ بریگیڈ نے مشرقی غزہ میں جوابی کارروائی کے دوران ایک اسرائیلی "بمبار” ڈرون کو مار گرایا ہے۔

دوسری طرف فلسطین کی القدس بریگیڈ نے رفح کے جنوب میں صیہونی قابض فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر میزائل داغے ہیں۔

قدس بریگیڈز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے رفح شہر کے شمالی علاقے موراج میں قابض فوج کے ایمونیشن ڈپو کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔

آج صبح اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے دو جاسوس ڈرونز کو کنٹرول کر کے ناکارہ بنا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button