مشرق وسطی
فلسطینیوں کا بہایا جانے والا خون رائیگاں نہیں جائے گا: جہاد اسلامی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کی جہاد اسلامی نے 5 فلسطینی مجاہدین کی شہادت پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غرب اردن کے شہروں رام الله اور جنین میں فلسطینیوں کا بہایا جانے والا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
فلسطین کی معا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کو متنبہ کیا کہ غاصبوں کو اپنے کئے کی سزا مل جائے گی۔
اتوار کی صبح شمال مغربی بیت المقدس کے بیت عنان شہر اور غرب اردن کے شہر جنین اور برقین میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔ ہونے والی جھڑپوں میں 2 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔