مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطینیوں کا خوفناک ہتھیار سے حملہ، صیہونیوں میں خوف و ہراس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس کی عیساویہ سٹی کے جوانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے غزہ کی طرح مقبوضہ فلسطین پرخوفناک ہتھیار سے حملہ کیا ہے جس کے بعد صیہونیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عیساوی سٹی کے جوانوں نے بھی ویسے ہی آگ لگانے والے غبارے تیار کرلئے ہیں جیسےغزہ سے مقبوضہ فلسطین پر فائر کئے گئے تھے۔ ان آگ لگانے والے غباروں نے صیہونیوں پر خوف و ہراس طاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فلسطینی جوان اب غباروں کے ساتھ آتشی مواد باندھ کر مقبوضہ فلسطین کی طرف سے بھیجتے ہیں۔

دوسری طرف اسرائیل کے جنگی طیاروں نے جمعرات کی صبح جنوبی غزہ پٹی کے خان یونس علاقے پر بمباری کی ہے۔

لبنان کے المنار ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ پٹی کا دیرالبلح علاقہ بھی صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملوں کا نشانہ بنا ہے۔ابھی ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہیں۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر ایسے عالم میں غزہ پٹی پر حملے کر رہے ہیں کہ منگل کو امریکی صدر ٹرمپ کے ہاتھوں سینچری ڈیل کی رونمائی کے بعد سے غزہ میں زبردست مظاہرے ہو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button