فلسطینیوں کی 73 مزاحمتی کارروائیاں، چار فلسطینی شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی فلسطینی علاقوں میں مجرمانہ ریاستی دہشت گردی کےنتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق قابض صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی، غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں 4 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج کی طرف فلسطینی شہریوں کے خلاف براہ راست فائرنگ، آتشیں ہتھیاروں کا استعمال اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان 73 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔
گذشتہ ہفتے کے شہداء میں 30 سالہ رائد رفیق السرساوی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 16 سالہ فہد محمد الاسطل نامی 16 سالہ فلسطینی بچی کو شہید کیا گیا۔ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی بمباری سے 4 فلسطینی زخمی ہوئے۔
جمعرات کے روزغرب اردن میں ترقومیا میں 50 فلسطینی محمد نصار النواجعہ کو شہید کیا گیا۔ بدھ کے روز فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان 11 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔
فلسطینی شہریوں کی طرف سے اسرائیلی فوج پر سنگ باری اور دیگر مزاحمتی کارروائیوں میں 7 صیہونی زخمی ہوئے۔
دوسری طرف قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے جنوب میں بیت عوا میں اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔ جبکہ دو فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوجیوں نے دعویٰ کیا ہےکہ فلسطینی نوجوان کو سنگ باری کرنے کی وجہ سے گولیاں ماری گئیں۔ میڈیا رپورٹس میں فلسطینی نوجوان کی شناخت بدوی خالد المسالمہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 18 سال بتائی جاتی ہے۔
فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے المسالمہ کو گولیاں مار کر نہ صرف شدید زخمی کیا بلکہ اسے سڑک پر پھینک دیا گیا۔ امدادی کارکنوں کو اس کےقریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے نتیجے میں وہ تڑ تڑپ کوجام شہادت نوش کرگیا۔