دنیاہفتہ کی اہم خبریں

پنج شیر میں گھمسان کی لڑائی جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنج شیر کے پہاڑی علاقے میں طالبان اور قومی مزاحمتی اتحاد کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے اور دونوں جانب سے کامیابی کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔

طالبان نے دعوی کیا ہے کہ وادی پنج شیر کا محاصرہ کر لیا ہے تاہم قومی مزاحمتی اتحاد کا کہنا ہے کہ طالبان کے حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور وہ پنج شیر پر قبضہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان پنج شیر کو طاقت کے بجائے مذاکرات سے فتح کرنا چاہتے ہیں۔

9 دن قبل طالبان کے کابل سمیت ملک بھر میں کنٹرول کے بعد قومی مزاحمتی اتحاد نے طالبان کے خلاف سب سے زیادہ مزاحمت کی ہے۔

طالبان کے خلاف کھڑے ہونے والے اس قومی مزاحمتی اتحاد میں ملیشیا کے جنگجوؤں کے ساتھ ساتھ سابق حکومتی فوجی بھی شامل ہیں اور انہوں نے طالبان کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر مشین گنوں کے جال، مارٹر اور ریت کی بوریوں سے حفاظتی چوکیاں بنا لی ہیں۔

درہ پنجشیر میں اکثر تاجک باشندے موجود ہیں جہاں پہاڑوں سے گھرے اس علاقے میں قدرتی طور پر مقامی مزاحمتی فورسز کا دفاع انتہائی مضبوط ہو جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button