پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنار، علامہ فدا مظاہری اور علامہ عابد الحسینی نے امام بارگاہ کا افتتاح کیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ضلع کرم میں کراخیلہ کے علاقہ میں امام بارگاہ کا افتتاح مرکزی جامع مسجد کے پیش نماز علامہ فدا حسین مظاہری اور تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد الحسینی نے مشترکہ طور پر کیا۔

کراخیلہ صحرا امام بارگاہ حالیہ طور پر تعمیر کیا گیا ہے، اس موقع پر علامہ یوسف حسین، انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی سردار حسین، تحریک حسینی کے صدر مولانا عابد حسین، ڈاکٹر حسین جان اور سید رضا حسین اور دیگر اہلیان کراخیلہ سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھے۔

علامہ سید عابد حسین الحسینی نے ملکی سلامتی اور اس کرونا وبا سے محفوظ ہونے کیلئے تمام مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا کی۔ علامہ فدا مظاہری نے کہا کہ اس وقت پاک فوج اور ڈاکٹروں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button