
پاراچنار،سانحہ اے پی ایس پشاور کی یاد میں دعائیہ تقریب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سانحہ اے پی ایس پشاور کی یاد میں پاراچنار میں بھی شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک فوج، قبائلی عمائدین، سکول کے بچوں اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔
پاک فوج 73 بریگیڈ کے کمانڈر نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کے گلدستے رکھے۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی۔ بعد ازاں قبائلی عمائدین اور سکول کے بچوں نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں اے پی ایس شہداء کی یاد میں ایم ڈبلیو ایم کے تحت دعا و چراغاں
سانحہ اے پی ایس پشاور کی شہداء کی یاد میں ضلع کرم کے مختلف سکولوں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں سکولوں کے ننھے طالب علموں نے شہدائے اے پی ایس کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ تعلیم حاصل کرکے ہی دشمن سے انتقام لیں گے۔