پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اے پی ایس شہداء کی یاد میں ایم ڈبلیو ایم کے تحت دعا و چراغاں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے شہدائے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی ساتویں برسی کے موقع پر نمائش چورنگی پر دعائیہ تقریب اور چراغاں کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کرکے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور بیاد شہداء وطن شمع روشن کی۔

اس موقع پر صوبائی رہنما علامہ باقر عباس زیدی، سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ شیخ محمد صادق جعفری، ناصر الحسینی، تحریک انصاف کے رہنما محمود مولوی، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی، ایاز مغل، عدنان رؤف، جمیل اختر، باقر زیدی، سید شبر رضا، منیر احمد سلوری، ولی مصطفی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں علی حسین نقوی نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول معصوم بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قوم کے وہ نوجوان اور والدین تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے خونی رشتوں پر وطن کی محبت کو مقدم رکھا، ملک دشمن عناصر کسی بھی لچک یا رحم کے مستحق نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں سقوطِ ڈھاکہ فکر جناح و اقبال سے روگردانی کا شاخسانہ تھا، حامد موسوی

علی حسین نقوی نے کہا کہ اس سانحہ کے بعد قوم جس طرح دہشت گردوں کے خلاف یک زبان تھی آج بھی اسی وحدت و اخوت کی ضرورت ہے، کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات، اسیران کی رہائی اور دہشت گردوں کے خلاف عسکری کارروائیوں کی بندش جیسے فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں نہیں اور ان کی کسی صورت تائید نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے پی ایس سانحے کے ذمہ داران دہشت گرد کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا قانون و انصاف کی بالادستی ہے، تاہم متعدد دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ داران ابھی تک اپنے انجام تک نہیں پہنچے، انتہاء پسندانہ کاروائیوں میں ملوث ہر مجرم کو نشان عبرت بنایا جانا چاہیئے تاکہ شہداء کے پسماندگان کے رستے ہوئے زخم مندمل ہوسکیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button