اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنار، تحریک حسینی کے زیراہتمام شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی

شیعہ نیوز:تحریک حسینی پاراچنار کے زیراہتمام پیواڑ میں قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 34ویں برسی نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی۔ جس میں کرم بھر کے ہزاروں عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ برسی کی اس تقریب میں ہزاروں افراد کے علاوہ کرم کی مذہبی تنظیموں، علماء اور سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اس پروگرام میں سابق سینیٹر علامہ ڈاکٹر سید محمد جواد ہادی، فرزند قائد شہید علامہ سید علی الحسینی، انجمن حسینیہ کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ منیر حسین جعفری، تحصیل چیئرمین علامہ مزمل حسین فصیح اور دیگر درجنوں علماء اور سیاسی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ برسی کی تقریب سے تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی، تحریک حسینی کے صدر علامہ سید تجمل الحسینی، انجمن حسینیہ کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ منیر حسین جعفری، علامہ سید علی الحسینی، علامہ سید شجاع الحسینی، ایس یو سی کے علامہ باقر علی حیدری، علامہ گلفام حسین جعفری، قاری سید ہدایت الحسینی، مولانا کوثر شیرازی نے خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button