اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پارا چنار میں پاک فوج کی سربراہی میں شیعہ سنی عمائدین کا جرگہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کرم ایجنسی پارا چنار کے قبائلی عمائدین کی جانب سے گرینڈ جرگہ میں پولیٹیکل انتظامیہ سمیت پاک فوج اور کرم ملیشیاء کے افسران اور متعلقہ قبائلی عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق کرم ایجنسی پارا چنار کے زیر اہتمام منعقدہ گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے بریگیڈیئر اختر علیم نے کہا کہ باوجود اس کے کہ محرم الحرام میں عالمی تکفیری دہشت گرد گروہ داعش اور تحریک طالبان کی جانب سے کرم ایجنسی پر حملوں کے خطرات موجود تھے، قبائلی عمائدین اور عوام کے تعاون سے تمام مجالس اور جلوسوں کا انعقاد پرامن طریقے سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور علاقے کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے حاجی سردار حسین نے کہا کہ ہم بارڈر کے اس پار سفاک تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے جمع اور مظبوط کئے جانے کے حوالے سے باخبر ہیں،لیکن کرم ایجنسی کے شیعہ و سنی عوام داعش کے خطرے سے نبرد آزما ہونے کے لئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ ہر محاذ پر موجود ہوں گے اور انشاء اللہ پاکستان کی سالمیت کیلئے کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

گرینڈ جرگے میں نئے تعینات ہونے والے بریگیڈیئر نجف عباس، کمانڈنگ آفیسر لیفٹننٹ کرنل محمد جاوید، کمانڈنٹ کرم ملیشیا اور دیگر فوجی افسران نے بھی شرکت کی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close