
پاکستانی شیعہ خبریں
پاراچنار، ایم این اے حمید حسین کی بزرگ عالم دین علامہ سید عابد الحسینی سے ملاقات
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجنئیر حمید حسین نے بزرگ عالم دین، سپریم لیڈر تحریک حسینی و سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی کے گھر آخر ان سے ملاقات کی اور عیادت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین اراکین کے علاوہ پرسنل سیکرٹری ٹو ایم این اے سید مسرت علی شاہ کاظمی، فوکل پرسن ٹو ایم این اے ساجد کاظمی اور دیگر بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران علاقائی امور سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔