پاکستانی شیعہ خبریں

پاراچنار، لاپتہ افراد کی رہائی کیلئے بارش کے باوجود ریلی اور علامتی دھرنا

شیعہ نیوز: ملک بھر کی طرح شیعہ لاپتہ افراد کی گمشدگی کے خلاف پاراچنار میں بھی اظہار یکجہتی کیلئے مجلس وحدت مسلمین، تحریک حسینی، آئی ایس او اور صدائے مظلومین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور علامتی دھرنا گیا۔ پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا سید نقی شاہ، تحریک حسینی پاراچنار کے صدر حاجی عابد حسین جعفری، شفیق حسین مطہری، آئی ایس او کے انتظار حسین اور دیگر نے کہا کہ مرکزی کمیٹی کے تمام تر مطالبات جائز ہیں اور حکومت فوری طور ان کے مطالبات مانے، بصورت دیگر وہ گمشدہ افراد کے خاندانوں سمیت مین شاہراہوں پر دھرنا دیں گے۔ مقررین نے کہا کہ گمشدہ افراد کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے، اگر وہ مجرم ہیں تو ہم بھی انہیں سزا دینے کی حمایت کریں گے اور اگر بے گناہ ہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔ کیونکہ ان کے خاندان کے تمام افراد ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ آخر میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید نقی شاہ نے احتجاج اس اعلان پہ ختم کیا کہ اگر شیعہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے دوبارہ احتجاج کی کال دی تو ملک کے دیگر علاقوں کی طرح پاراچنار میں بھی نظر بندی چوک میں دھرنا دیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close