پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنار شیعہ جوانوں کی بروقت کاروائی،طالبان کا حملہ ناکام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاراچنار کے بہادر حسینی جوانوں نے طالبان کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 29 طالبان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم طالبان پاراچنار کے قریبی علاقے مہدی آباد میں نواہی سکول نستی کوٹ پر حملہ کرنے آئے تھے تاہم سکول کے قریب ایک کوچ کا ٹائر پنکچر ہوگیا تھا گاڑی میں سوار افراد ٹائر کو درست کررہے تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔

سکول کی سیکورٹی پر مامور افراد اور مقامی قبائل نےموقع پر پہنچکر بروقت کاروائی کرتے ہوئے 29 شدت پسندوں کو پکڑ کر فورسز اور انتظامیہ کو اطلاع دی اور بعد ازاں مذاکرات کے بعد شدت پسندوں کو حکومت کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ پارچنار تک پہنچنے کیلیے عوام کو دسیوں چیک پوسٹوں پر اپنی شناخت کرانا ہوتی ہے جس کے بعد ہی پاراچنار تک رسائی ہوتی ہے،پاراچنار کی عوام نے سیکیورٹی انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے سوال کیا کہ 32 چیک پوسٹوں اور بارڈر پر باڑ ہونے کے باوجود یہ طالبان یہاں کیسے پہنچے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button