پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنار، مین شاہراہ مسلسل اٹھارہ روز سے بند، لاکھوں کی شیعہ آبادی محصور

شیعہ نیوز: پشاور، پاراچنار مین شاہراہ کی آمدورفت کے لئے مسلسل اٹھارہ روز سے بندش کے باعث لاکھوں کی آبادی اپنے علاقے میں محصور ہے، فیول ختم ہونے کے باعث تمام تر سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے دوسرے دن بھی بند ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق مریض بروقت پشاور شفٹ نہ ہونے اور علاج نہ ملنے کے باعث اب تک آٹھ بچوں سمیت گیارہ افراد دم توڑ چکے ہیں۔ تین ہفتوں سے فورجی سروس کی بندش سے بھی طلبہ اور دیگر شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ قبائلی رہنماء جلال بنگش کا کہنا ہے کہ راستے محفوظ بناکر شاہراہیں آمد و رفت کے لئے کھول دی جائیں، ضلع کے تمام علاقوں میں قیام امن کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button