مشرق وسطی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت ایران کے موقف کے دفاع کا ایک موقع ہے، صدر پزشکیان

شیعہ نیوز: صدرڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت ایران کے نظریات اور موقف کے دفاع کا بہترین موقع ہے۔

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس بہترین موقع ہے جہاں ہم اس نقطہ نگاہ کو مسترد کرتے ہوئے جو غلط طور پر ہمارے بارے میں قائم کیا گیا ہے، کہیں گے کہ اگر تم انسان ہو اور تمھارے پاس ضمیر ہے تو سبھی انسانوں کو ٹھیک سے دیکھو۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر مسعود پزشکیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

انھوں نے نیویارک پہنچنے کے بعد ایک گفتگو میں غزہ اور غرب اردن میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم میں شدت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روئے زمین پر سبھی زندہ مخلوقات کو زندگی کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوج کی گولانی بریگیڈ کے اڈے پر عراق کے استقامتی گروہ کا ڈرون حملہ

انھوں نے کہا کہ غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور ان کی نسل کشی کی جارہی ہے لیکن وہ ممالک جو انسانی حقوق کے دعویدار ہیں، وہ انسانی اقدار، انسانی جان اور انسانی حقوق، سب کچھ نظرانداز کررہے ہیں اور صیہونی حکومت کے جرائم نہیں دیکھ رہے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ یہ انسانیت اور انسانی حقوق کے دعویدار، غزہ کی صورت حال اور وہاں جو کچھ ہورہا ہے، اس پر آواز کیوں نہيں اٹھاتے؟

صدرایران ڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ یہی نہیں بلکہ بعض اوقات انتہائی بے شرمی کے ساتھ صیہونی حکومت کے جرائم کا دفاع بھی کرتے ہیں اور اسی کے ساتھ انسانیت اور انسانی حقوق کی بات بھی کرتے ہیں؛ یہ تضاد ناقابل قبول ہے۔ ان کے انسانیت اور انسانی حقوق کے دعوے جھوٹے ہیں۔

ڈاکٹر پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں میں شرکت کے لئے اپنے دورہ نیویارک کے بارے میں کہا کہ ہم اس دورے میں، ان اقداروں نظریات کے بارے میں بات کریں گے جن کا اقوام متحدہ دعویدار ہے اور اس سے کہیں گے کہ ان کے لئے کام کرے۔

انھوں نے کہا کہ میں اپنے اس دورے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر سچے ہو تو صرف سلوگن نہ دو بلکہ اس پر عمل کرکے بھی دکھاؤ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button