علامہ عارف واحدی کی اتحاد امت کانفرنس میں شرکت و خطاب
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )امعہ نعیمیہ مولانا مفتی گلزار نعیمی کی میزبانی میں اتحاد امت کانفرنس منعقد ھوئی ۔جس میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذھبی امور جناب ڈاکٹر نور الحق قادری تھے شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدیخخصوصی شرکت اور خطاب کیا-خطاب میں اتحاد بین المسلمین پر گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ایک ایکٹ لایا گیا جو بغیر دکھائے اور بحث کرائے دھوکے سے پاس کرایا گیا بعد کے اجلاس میں ایم پی ایز نے بھرپور احتجاج کرتے جوئے مسترد کر دیا ھم نے اس بل پر اپنی مکمل علمی اور قانونی رائے تحریری صورت میں سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی صاحب کو دی اور انکو بتایا کہ قانونی پراسس کے بغیر پاس کرائے گئے اس بل کی وجہ سے ملک میں فرقہ وارانہ ھمآھنگی کی فضا کو نقصان پہونچا یہ بل پاکستان کے عوام اور اکثر طبقات کو قبول نہیں ھم بھی اسے مسترد کرتے ھیں۔
اکثر مقررین نے اس بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔اور پہلی بار اس ملک میں سیدۃ نسائ العالمین حضرت فاطمۃ الزھرا علیھا السلام کی شان میں گستاخی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔