
شیعہ علماء کونسل رہنماؤں کی علی امین گنڈاپور کے مشاورتی اجلاس میں شرکت
اس اہم اجلاس میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ عارف حسین واحدی، علامہ شبیر حسن میثمی اور جناب وسیم اظہر ترابی نے بھی شرکت کی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں
شیعہ نیوز: اسلام آباد میں "دہشتگردی کے خلاف قوم کا اتحاد” کے عنوان سے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی میزبانی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کی۔ اجلاس میں ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی، جنہوں نے دہشتگردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر اتفاق و اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ اس اہم اجلاس میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ عارف حسین واحدی، علامہ شبیر حسن میثمی اور جناب وسیم اظہر ترابی نے بھی شرکت کی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، جامعة المنتظر میں علماء اور طلباء و طالبات کیلئے سود سے پاک بینکنگ پر ٹریننگ سیشن
رہنماؤں نے قوم کے اتحاد کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آ کر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی ہوگی تاکہ دہشتگردی جیسی لعنت کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ اجلاس کے اختتام پر متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور قومی اتحاد کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔