پاکستانی شیعہ خبریں

پی ڈی ایم کی پاک فوج اور اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوششیں قابل مذمت ہیں:رہنماایس یو سی

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف پی ڈی ایم حکومت کے خلاف منصوبے بنا رہی ہے تو دوسری جانب حکومت اپنی کرسی بچانے کی کوشش کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں عوام بھوک سے مر رہے ہیں، مہنگائی عروج پر ہے، تاہم پی ڈی ایم کو کوئی پرواہ ہے نہ حکمرانوں کو لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عوام کب خواب غفلت سے بیدار ہونگے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیاں عوام کے ساتھ فٹبال کھیل رہی ہیں، پی ڈی ایم کے سربراہان کسی نہ کسی طریقے سے اداروں کو متنازعہ بنانے کے لئے کمر بستہ ہیں، جو مختلف بیانات کے ذریعے حتی الوسع کوشش کرتے ہیں کہ پاک فوج کو متنازعہ بنائیں، اداروں کو متنازعہ بنائیں جو کہ قابل مذمت کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس پاک فوج سمیت اپنے قومی اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہمارا ہمیشہ کیلئے یہی نعرہ ہے اور رہیگا کہ پاک فوج زندہ باد، محافظین وطن، جانثاران ملک زندہ باد۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button