پاکستانی شیعہ خبریں

محرم میں امن اور رواداری کو فروغ دیا جائے،علامہ شہنشاہ نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ علماء، خطباء، ذاکرین اور واعظین کو چاہیئے کہ وہ کربلا والوں کے حقیقی پیغام کو عام کریں اور واضح کیا جائے کہ کربلا کا معرکہ حق و باطل میں تمیز کیلئے تھا اور جو لوگ اس حقیقیت سے انکار کرتے ہیں، وہ دین کے خیر خواہ نہیں۔

زرائع کے مطابق علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے آمد محرم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں امن و محبت اور رواداری کے فروغ کیلئے کام کیا جائے۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ یہ مقدس مہینہ نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؑ سے منسوب ہے، لہٰذا علماء، خطباء، ذاکرین اور واعظین کو چاہیئے کہ وہ کربلا والوں کے حقیقی پیغام کو عام کریں اور واضح کیا جائے کہ کربلا کا معرکہ حق و باطل میں تمیز کیلئے تھا اور جو لوگ اس حقیقیت سے انکار کرتے ہیں، وہ دین کے خیر خواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں انتشار و افراتفری اور قتل و غارت گری اپنے عروج پر ہے اور اسلام کے نام پر بے گناہوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے، جو کہ تعلیمات اسلامی کے منافی ہے اور اسلام میں ایسا کوئی ذکر نہیں، جس میں تشدد کی بات کی گئی ہو، لہٰذا مسلمانوں کو امن کے ساتھ ساتھ ایکدوسرے کا احترام بھی کرنا ہوگا، تاکہ اسلام کی حقیقی تعلیمات عام ہوں اور مسلمان ملت واحدہ ہو کر اپنی زندگیاں گزاریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button