پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وفاقی وزیر مذہبی امور بھی عمران حکومت اور اسد عمر کی زائرین دشمن پالیسیوں پر برس پڑے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری بھی عمران خان حکومت اور اسد عمر کی این سی او سی کی زائرین دشمن پالیسیوں سے سخت نالاں۔

اپنے ایک آڈیو پیغام میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ این سی او سی کی جانب سے زائرین کے حوالے سے بنائی گئی پالیسی تشویشناک ہے اور بہت شرم کی بات ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں لاہور، تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے زائرین امام حسینؑ سے بدسلوکی کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے

انہوں نے کہا کہ میں این سی او سی سے اس حوالے سے بات کرتا ہوں کہ زائرین کے حوالے سے بنائی گئی شرمناک پالیسی کے حوالے سے ہدایات جاری کریں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف حکومت اور این سی او سی کی جانب سے زائرین کے حوالے سے متعصبانہ پالیسی جاری کی گئی ہے جس کے مطابق کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود زائرین کو 24 گھنٹے کیلئے جبری آئیسولیشن میں رہنا پڑے گا اور اس کیلئے ریاستی اداروں کا بھی سہارا لیا جارہا ہے تاہم دنیا کے کسی اور ملک سے آنے والوں کیلئے ملک میں ایسا کوئی قانون موجود نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button