مشرق وسطی

پنٹاگون: امریکہ عراق سے اپنے ون تھرڈ فوجیوں کو نکال رہا ہے

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے جمعے کے روز کہا کہ امریکہ، عراق سے اپنے ون تھرڈ فوجیوں کو نکال رہا ہے۔ در ایں اثنا امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ، عراق میں تعینات اپنے 5200 فوجیوں کی تعداد کم کر کے اسے 3500 تک پہنچائے گا اور یہ کام دو سے تین مہینے کے اندر ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی فوجیوں کے جارحانہ اقدامات بالخصوص تین جنوری کو ان کے ہاتھوں سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد، عراقی عوام میں امریکہ مخالف جذبات اپنے عروج کو پہنچ گئے ہیں جس کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری کو ایک قرار دار پاس کر کے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ملک سے فوری طور پرنکل جانے کا حکم جاری کر دیا۔

عراقی عوام اور سیاسی پارٹیاں اپنے ملک میں امریکی دہشت گردوں کی موجودگی کی سخت مخالف ہیں اور وہ حالیہ چند دنوں میں کئی بار بغداد کے اطراف میں ان کے اڈوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بھی بنا چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button