پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

انتشار اور افراتفری کی سیاست کے بجائے عوام کی خدمت کی جائے، علامہ شہنشاہ نقوی

شیعہ نیوز: معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ انتشار اور افراتفری کی سیاست کے بجائے عوام کی خدمت کی جائے کیونکہ یہ وقت انتشار اور افراتفری کا نہیں بلکہ یکجا ہوکر قوم اور وطن کی تعمیر و ترقی کا ہے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ حکمران اس فلسفے کے بجائے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں اور عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دے پا رہے۔ ایک بیان میں معروف عالم دین نے کہا کہ آج مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں، بجلی کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے لیکن ان سب مسائل کے باوجود ہمارے حکمرانوں کے کان پر کسی قسم کی جوں نہیں رینگ پاتی، اسی وجہ سے عوام مزید پریشانی اور بدحالی کا شکار ہیں، لہٰذا انہیں چاہیئے کہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور اس سے قبل کے مزید پریشانی اور انتشار کی فضا پیدا ہو عوام کو ریلیف دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button