اسلامی تحریکیںہفتہ کی اہم خبریں

غرب اردن میں استقامت صیہونی حکومت کو مبہورت کردے گی، حماس

شیعہ نیوز: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے شمالی الخلیل میں دو کارروائیوں کے بعد ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینیوں کی استقامت غاصب صیہونی حکومت کو مبہورت کردے گی۔

حماس کے ٹیلیگرام چینل نے رپورٹ دی ہے کہ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ الخلیل کے شمال میں کرمی تسور اورغوش عتصیون کے قریب دونوں کارروائیاں مختلف طریقے سے انجام دی گئی ہیں۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان دونوں کارروائیوں کا کھلا پیغام یہ ہے کہ جب تک سرزمین فلسطین اور فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ جاری رہے گا، اس کے مقابلے میں استقامت بھی جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : عالم اسلام کی پائیدار ترقی اور ثبات و استحکام میں صیہونی حکومت رکاوٹ ہے، ایران

حماس نے کہا ہے کہ اس بات کے پیش نظر کہ الخلیل جنوبی غرب اردن میں واقع ہے دونوں کارروائیاں خاص اہمیت رکھتی ہیں۔

حماس نے کہا کہ یہ دنوں کارروائیاں ایسے حساس حالات میں انجام دی گئی ہیں کہ شمالی غرب اردن میں صیہونی حکومت کے حملوں اور غزہ میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی نسل کشی میں شدت کا مشاہدہ کیا جارہا ہے ۔

حماس نےکہا ہے کہ غاصب دشمن ہمارے وطن کے کسی بھی حصے پر اپنا تسلط نہيں جماسکتا اور غرب اردن میں ہرجگہ اور ہروقت اچانک حملے کئے جائيں گے۔

حماس نے کہا ہے پورے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت نے ہائی الرٹ کا اعلان کررکھا ہے اوران حالا ت میں یہ کارروائیاں صیہونی دشمن کے انٹیلیجنس اداروں پر کاری وارکی حیثیت رکھتی ہیں۔

یاد رہے کہ صیہونی ذرائع نے سنیچر کی صبح اعلان کیا ہے کہ ایک فلسطینی مجاہد کرمی تسور صیہونی کالونی کے چوکیدارکو اپنی گاڑی سے کچلتا ہوا کالونی کے اندر داخل ہوا اور صیہونیوں پر فائرنگ کردی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق یہ فائرنگ کالونی کے گیٹ پر کاربم کے دھماکے کے بعد کی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button