
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
پشاور دھماکہ، شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر مجاہد اخونزادہ بھی شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار پشاور میں ہونے والے خودکش حملہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع پشاور کے صدر مجاہد اکبر اخونزادہ بھی شہید ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جامع مسجد کوچہ رسالدار پشاور میں ہونے والے خودکش حملہ میں شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر اور خطیب اہلبیتؑ مجاہد اکبر اخونزادہ بھی شہید ہوگئے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں پشاور دھماکہ، خطیب جامع مسجدعلامہ ارشاد حسین خلیلی اور ایک ننھا نمازی بھی شہید
ان کے خاندان کے ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ میں مجاہد اکبر اخونزادہ نے جام شہادت نوش کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق دھماکہ میں 50 سے زائد نمازی شہید ہوچکے ہیں۔ اب تک کسی دہشتگرد گروپ نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔