پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پشاور، سی ٹی ڈی نےداعش کے 2 اہم دہشتگرد گرفتارکرلیے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گروں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے چند دہشت گرد ضلع خیبر سے ضلع پشاور میں دہشتگردانہ کارروائی کی غرض سے منتقل ہو رہے ہیں۔ کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور کی اسپیشل چھاپہ مار ٹیم نے تختہ بیگ جمرود میں ناکہ بندی کی، اسی اثناء میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد پولیس کو دیکھتے ہوئے موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوئے، جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں یکساں نصاب تعلیم کی تدوین میں مسلکی اختلافات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عبدالواحد ولد لعل سید جبکہ دوسرے کی شناخت حضرت خان ولد زرنور کے نام سے ہوئی ہے، جن کے قبضے سے دو دستی بم، دو عدد 30 بور پستول اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد ہوئے۔

کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی ٹیم مقرر کر دی، دہشتگردوں سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button