اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جوہرٹاؤن دھماکے کا ماسٹر مائنڈ پیٹر پال ڈیوڈ امریکی شہری نکلا

جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کا ماسٹر مائنڈ پیٹر پال ڈیوڈ امریکی شہری نکلا۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کا ماسٹر مائنڈ پیٹر پال ڈیوڈ امریکی شہری نکلا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکےکے ماسٹر مائنڈ پیٹر پال ڈیوڈ کو سیکیورٹی ایجنسیز کراچی نے فرار ہوتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا تھا۔

ذرائع ابلاغ کو بتایا گیا کہ پیٹر غیر ملکی شہری ہے تاہم اس کی غیر ملکی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم ذرائع کے مطابق پیٹر پال ڈیوڈ مبینہ طور پر امریکی شہری ہے۔

اس کے علاوہ پیٹر کراچی کے علاقے محمود آباد کا رہائشی ہے جہاں گزشتہ رات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مار کر پیٹر کے اہل خانہ سے تفتیش کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں جوہر ٹاؤن دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ڈیوڈ ایئر پورٹ سے گرفتار

ذرائع کے مطابق پیٹر پال ڈیوڈ بحرین میں اسکریپ اور ہوٹل کا کاروبار کرتا ہے۔

ڈیوڈ نے اپنی فیملی کو 2010ء میں بحرین سے پاکستان منتقل کیا تھا۔ ڈیوڈ کا ایک بیٹا ڈینزل کچھ عرصے پہلے ڈانس پارٹی میں زخمی بھی ہواتھا، ڈینزل ڈانس پارٹیوں میں منشیات اور لڑکیاں سپلائی کرتاتھا، ڈینزل ان دنوں بحرین میں ہے جبکہ دوسرا بیٹا کیمنگ کراچی میں ہے۔

تحقیقاتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملز م پیٹر پال ڈیوڈ 3 بار لاہور جانے کے دوران مجموی طور پر 27 دن لاہور میں مقیم رہا۔

خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ پاکستان کی جانب سے امریکہ کو فوجی اڈے نہ دینے کا ممکنہ رد عمل ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button