
پی ایل او کا عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل سے استعفے کا مطالبہ
شیعہ نیوز : تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے سلسلے میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
تنظیم آزادی فلسطین پی ایل او کی ایگزکٹیو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل صائب عریقات نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے سلسلے میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزکٹیو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل صائب عریقات نے کہا ہے کہ عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے اپنا اعتبار کھو دیا ہے اور وہ اب اس عہدے پر باقی رہنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔
عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے تعلقات کی برقراری کے شرمناک سمجھوتے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ یہ سمجھوتہ غرب اردن کے مزید علاقوں کو قبضانے کے سلسلے میں اسرائیلی منصوبے کو روکنے کا باعث بنا ہے۔
متحدہ عرب امارات اور بحرین نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ طے پانے کے اعلان کے بعد پندرہ ستمبر کو وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ اور غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی موجودگی میں اس شرمناک و ناپاک سمجھوتے پر دستخط کر دیئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اس اقدام پر عالم اسلامی میں وسیع پیمانے پر احتجاج کیا جا رہا ہے