
وزیر اعظم عمران خان کی ایرانی صدر کو پاکستان دورے کی دعوت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو ایران کا نیا صدرمنتخب ہونے پر ایک بار پھر مبارکباد پیش کی اور انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
عمران خان نے کہا کہ میں نے آپ کی زندگی کا مطالعہ کیا اور میں اس نتیجہ پر پہنچ گیا ہوں کہ آپ ایک ممتاز اور مایہ ناز عالم دین ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں وفاق المدارس الشیعہ کا گستاخ اہلبیت عبدالرحمن سلفی کی گرفتاری کا مطالبہ
عمران خان نے افغانستان کے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر ہمیں تشویش ہے کیونکہ افغانستان داخلی جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ عمران خان نے افغانستان کے مسئلہ کا راہ حل سیاسی قراردیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیاسی راہ حل ممکن نہیں ہے۔
ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے خطے میں امن و صلح کے قیام کے سلسلے میں علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کو ضروری قراردیتے ہوئے کہا کہ غیر علاقائی طاقتیں خطے میں دہشت گردی اور بد امنی کے فروغ کا اصلی سبب ہیں۔
ایرانی صدر نے مسئلہ فلسطین کو امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کا دفاع علاقائی امن و سلامتی کے لئے ضروری ہے۔ ایران کے نئے صدر نے افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن و صلح ایران اور ہمسایہ ممالک کے لئے اہم ہے۔
آخر میں وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی مستقل حمایت پر ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔